فائزر ویکسی نیشن کیلئے باری نہ آنے پر اوورسیز پاکستانیوں نے سڑک کو بند کر دیا
انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ویب  نیوز) فائزر ویکسی نیشن کیلئے باری نہ آنے پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں نے ایف نائن پارک اسلام آباد میں میگا ویکسی نیشن سنٹر کے باہر احتجاج کیا اور دونوں اطراف سڑک بند کرکے آنے جانے والی گاڑیوں کو روک دیا۔مظاہرین نے کہا کہ دور سے یہاں آئے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگ رہی ، ہمارے ویزے ختم ہونے والے ہیں واپس سعودیہ جانا ہے، یہاں پر رش اتنا ہے کہ دو دن سے ہماری باری نہیں آرہی۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا۔ احتجاج میں شریک اورسیز پاکستانیوں نے حکومت و ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم سالانہ اربوں روپے زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں لیکن حکومت ہمیں ویکیسن تک لگانے میں ناکام ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اضلاع میں ہی فائزر و آسٹرازنیکا ویکسین پہنچائی جائے۔