کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

 انٹر بینک میں ڈالر25پیسے سستا۔ قیمت فروخت157.60روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کمی سے قیمت  فروخت157.90روپے رہی

کراچی( ویب  نیوز) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر25پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 157.75روپے سے کم ہو کر157.50روپے اور قیمت فروخت157.85روپے سے کم ہو کر157.60روپے ہو گئی اسی طرح30پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید157.80روپے سے گھٹ کر157.60روپے اور قیمت فروخت158.20روپے سے گھٹ کر157.90روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے کم ہو کر185.80روپے اور قیمت فروخت188.30روپے سے کم ہو کر187.60روپے پر آ گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216.50روپے سے بڑھ کر217روپے اور قیمت فروخت218.50روپے سے بڑھ کر219روپے پر جا پہنچی ۔

ایک تولہ سونا1لاکھ8ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ515روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت92ہزار592روپے ہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن

المی مارکیٹ میں10ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1758ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں600روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا1لاکھ8ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ515روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت92ہزار592روپے ہو گئی ۔