نابلس (ویب ڈیسک)
اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کے شمالی شہر نابلس میں الساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے 25 مکانات کو غیرقانونی قراردے کرانہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔غرب اردن کے شمالی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی اور آبادی کے امورماہر غسان دغلس نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الساویہ گا v,ں پر دھاوا بولا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔ انہوں نے گھروں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی۔غسان دغلس کا کہنا تھا کہ قابض فوج نے 25 مکانوں کے مکینوں کو گھرخالی کرنے کے لیے ڈیڑھ ماہ کی مہلت دی ہے۔خیال رہے کہ الساریہ کا علاقہ نام نہاد اوسلو معاہدے کی تقسم کے تحت غرب اردن کے سیکٹر C میں شامل ہے اور اس سیکٹر پراسرائیلی ریاست کا براہ راست قبضہ ہے۔ قابض حکام نے اس سیکٹر میں فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیر پرپابندی عاید کررکھی ہے۔دو ہفتے قبل اسرائیلی حکام نے نابلس کے مشرقی علاقے روجیب میں ایک مسجد اور 20 مکانات کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے تھے۔