کراچی :اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے اتار چڑھائو کا شکار
انڈیکس 82پوائنٹس کے اضافے سے47600پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 82پوائنٹس کے اضافے سے47600پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں43ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 50.98فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے3دن تیزی رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس798.22پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ2دن کی مندی سے انڈیکس715.4پوائنٹس گھٹ گیا تاہم مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں82.82پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس47603.36پوائنٹس ست بڑھ کر47686.18پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 13.21پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس19113.68پوائنٹس سے بڑھ کر 19100.47پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32563.64پوائنٹس سے بڑھ کر32724.24پوائنٹس ہو گیا ا۔کاروباری اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں43ارب38کروڑ33لاکھ9ہزار918روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83کھرب16ارب 63کروڑ67لاکھ62ہزار263روپے سے بڑھ کر83کھرب60ارب2کروڑ72ہزار181روپے ہو گیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر48081.90پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 46900.20پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ18ارب روپے مالیت کے65کروڑ51لاکھ22 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 15ارب روپے مالیت کے54کروڑ96لاکھ66 حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2079کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1060کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،915میں کمی اور104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،بائیکو پیٹرولیم ،جہانگیر صدیق ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹریٹ کارپوریشن ،سلک بینک ،غنی گلوبل گلاس ،ہم نیٹ ورک ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،حیسکول پیٹرول ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،پیس پاک لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،دیوان سیمنٹ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز سر فہرست رہے ۔