اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔ عمران خان مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور دیگر میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی اور زبیدہ جلال بھی شامل ہیں۔ عمران خان گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فیز ٹو کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان گوادر فری زون ایکسپو سینٹر،ایگری کلچرل انڈسٹریل پارک کیساتھ 3 فیکٹریوں کا افتتاح کریں گے۔ گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے سولرائزیشن کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم غیر ملکی سفیروں، سرمایہ کاروں اور چینی ورکرز سے خطاب کریں گے۔