اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان  نے کووڈ سے نمٹنے کی حکمت عملی پراین سی او سی، احساس ٹیم اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کی موثر حکمت عملی پر میں این سی او سی اراکین، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر قادرِ مطلق اللہ کی رحمت و احسان کا شکرگزارہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے کورونا سے موثر انداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران ، احساس ٹیم اوراسٹیٹ بینک کومبارکباد دی اور کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کی رحمت کا شکرگزار ہوں۔اد رہے گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست میں وبا کے دوران زندگی معمول پر لانے میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے، جبکہ پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق کے مطابق پاکستان وبا میں 84 فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا اور کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔