پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن بھی مندی ۔ کے ایس ای100انڈیکس 47200پوائنٹس پر آگیا
بدھ کے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔سرمائے میں 32ارب روپے کی مزید کمی واقع ہوئی ،53.88فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں
کاروباری سرگرمیاں ٹریڈنگ کے دوران دبائو کا شکار رہیں ۔ اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 98.24پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی
سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب94ارب سے گھٹ کر82کھرب61ارب68کروڑ24لاکھ25ہزا
کراچی( ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن بھی مندی کا رجحان غالب رہا او ر کے ایس ای100انڈیکس 47300پوائنٹس سے گھٹ کر47200پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب روپے کی مزید کمی واقع ہوئی ،مندی کے باعث53.88فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کاروباری سرگرمیاں ٹریڈنگ کے دوران دبائو کا شکار رہیں اور کاروبا کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 98.24پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47346.16پوائنٹس سے کم ہو کر 47247.92پوائنٹس ہو گیا اسی طرح31.79پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19004.84پوائنٹس سے کم ہو کر18973.05پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32466.41پوائنٹس سے کم ہو کر32339.28پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں32ارب47کروڑ50لاکھ13ہزار2109