کراچی (ویب ڈیسک)

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1808روپے پر برقرار رہا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت200روپے کے اضافے سے 1لاکھ9ہزار400روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت93ہزار793روپے ہو گئی ۔