کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.30روپے سے بڑھ کر158.80روپے اور قیمت فروخت158.40روپے سے بڑھ کر158.90روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.60روپے سے بڑھ کر159روپے اور قیمت فروخت159روپے سے بڑھ کر159.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے یورو کی قیمت خرید 186روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت188روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقرار رہی ۔