کشمیری آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے، فہیم کیانی، لارڈ نذیرر، محمد غالب ودیگر کا خطاب

برمنگھم (ویب ڈیسک)

مقررین نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پرامن حل کرے اوراپنے وعدوں کی پاسداری کرے، آزادی کا سورج ایک دن ضرور طلوع ہوگا۔ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں ایک تاریخ رقم کررہے ہیں ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی کال پر یوم شہدا کشمیر کے موقع برطانیہ بھر میں یوم شہدا کشمیر منایا گیا۔ اس موقع بھارتی ہائی کمیشن لندن بھارتی قونصلیٹ  برمنگھم کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے سابق لارڈ نذیر احمد،کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلی مفتی فضل احمد قادری ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،سٹاپ دی وار کولیشن کے سکرٹری سٹیورٹ رچڈسن،برمنگھم ٹریڈ کونسل کے چیئرمین این سمتھ نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطابات میں شہدا کشمیر کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے لگائے اور کہا ہے کشمیری 1931سے قربانیوں دے رہے ہیں پانچ لاکھ سے زیادہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، آزادی کشمیر کے مشن کو جارہی رکھا ہو اہے، بھارت کے بے تحاشہ مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود مشکل اور نامساعد حالات میں آزادی کی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے، کشمیری آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے بھارت کی سازشوں اور ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیں اور ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور آزادی کا سورج ایک دن ضرور طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم اور حل طلب ہے کشمیری عالمی معاہدوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، بھارت نے فوجی قوت کے بل بوتے پرکشمیر پرغیر قانونی قبضہ کر رکھا کشمیری اسے تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور دس لاکھ فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں۔مظاہرین نے کشمیر پربھارتی مظالم پر مبنی بینرز اور کتبے آٹھا رکھے تھے اورمطالبہ کر رہے تھے کہ بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیر سے نکل جائے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے برطانیہ سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہونے کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔مظاہرے سے خواجہ محمد سلیمان،آسیہ حسین،یحییٰ اختر،نائلہ اقبال،سردارآفتاب خان،چوہدری محمد بشیرآرائیں،مولانا محمد ریاض،نائب حسین مغل،غضنفرمحمود،تحریک کشمیربرطانیہ گریٹر لندن کے صدرراجہ نذیرحسین،ریحانہ علی نے بھی خطاب کیا اور شہدا کشمیرکوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کہ کشمیریوں کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا اور خطے میں امن کا تقاضا ہے،بھارت مسئلہ کشمیر پرامن حل کرے اوراپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔