نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارتی اتر پردیش مین آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔ آسمانی بجلی گرنے سے 41 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کل 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کانپور ڈویژن میں 18، پریاگراج میں 13، کوشامبی میں 4، آگرہ میں 3، وارانسی، پرتاپ گڑھ اور رائے بریلی اضلاع میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔بجلی گرنے سے سب سے زیادہ نقصان کانپور ڈویژن میں ہوا ہے۔ کانپور دیہی علاقوں کی تحصیل بھگنی پور کے مختلف گاوں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔۔ گھاٹم پور میں 38 مویشیوں کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔پریاگراج میں گرج چمک کے ہوئی بارش کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے اور چار افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پریاگراج کے علاقے کورون میں تین، باڑہ میں تین اور کارچھنا میں دو افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔گنگا پور کی تحصیل سوراوں میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چترا کوٹ، اننا ، پریاگراج، فیروز آباد، کوشامبی ، کانپور نگر، کانپور دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔