کراچی:انٹر بینک میں ڈالر 30اوپن مارکیٹ میں 20پیسے سستا

یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی۔ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میںبھی 70پیسے کمی

کراچی( ویب  نیوز)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.35روپے سے کم ہو کر 159روپے اور قیمت فروخت159.45روپے سے کم ہو کر159.15روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے سے گھٹ کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.70روپے سے گھٹ کر159.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 186.20روپے سے کم ہو کر185روپے اور قیمت فروخت188روپے سے کم ہو کر187روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے کم ہو کر217.50روپے اور قیمت فروخت220.20روپے سے کم ہو کر219.50روپے پر آ گئی ۔

عالمی مارکیٹ فی اونس سونا9ڈالر کے اضافے سے1817ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں50روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار900روپے ہو گئی اسی طرح43روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار364روپے پر آ گئی ۔