نیویارک،نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4074508ہو گئیں،کیسز18کروڑ91لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں623838ہو گئیں،کیسز3کروڑ48لاکھ48ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں412019ہو گئیں،کیسز3کروڑ9لاکھ87ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں537498افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ92لاکھ9ہزارتک پہنچ گئی ۔فرانس میں111413افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسزکی تعداد58لاکھ29ہزار724تک پہنچ گئی ۔ترکی میں50367افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ کیسز55لاکھ151ہزارسے بڑھ گئے ۔روس میںکورونا وائرس سے ہلاکتیں145278ہوگئیں،کیسز58لاکھ57ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںاموات128530ہو گئیں،کیسزکی تعداد52لاکھ33ہزار تک پہنچ گئی ۔ دنیا بھرمیں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 28 لاکھ اور 1کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔