تاشقند  (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو کب سے کہہ رہے ہیں کہ مہذب ہمسائے بن کررہیں لیکن کیا کریں آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی راستے میں آگئی ہے۔ تاشقند میں موجود وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے بھارتی صحافی نے کہا کہ کیا  بات اور آتنکواد اکٹھا چل سکتا ہے، یہ بھارت کی طرف سے آپ سے سیدھا سوال ہے۔ اس پر وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم کتنی دیر سے انتظار کررہے ہیں کہ ہم مہذب ہمسائے بن کررہیں لیکن کریں کیا ایک آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی راستے میں آگئی ہے۔