اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسی سے خطہ کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہو گئی  ۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے کہ گارڈین اخبار میں خبرآئی ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاستدانوں کی جاسوسی کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر کا استعمال کا کیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے جبکہ فواد چوہدری کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ڈیرہ غازیخان کے قریب ٹریفک  حادثہ میں30لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں، کب ہم بحیثیت قوم یہ احساس کریں گے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا ہے پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز لوگوں کی زندگیوں کے امین ہیں انہیں اور بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔