اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ گذشتہ برس ترقیاتی بجٹ کا استعمال ایک سو ایک فیصد رہا ۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں 659 ارب روپے خرچ کیے گئے، ترقیاتی بجٹ کا استعمال ایک سو ایک فیصد رہا ۔گذشتہ مالی سال پی ایس ڈی پی مد میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 650 ارب روپے تھا ۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2011-2012 کے بعد ترقیاتی فنڈز کا سب سے زیادہ استعمال ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونامیں ترقیاتی فنڈز کاغیر معمولی استعمال گروتھ بڑھانے کے وزیراعظم کے عزم کا عکاس ہے۔