عام انتخابات۔60 ملین نے اپنا حق رائے دہی استعمال ٹرن آؤٹ47 فیصد

غیر سرکاری اعدادوشمار

اسلام آباد (ویب  نیوز)

پاکستان میں8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تقریبا 129 ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے تقریبا 60 ملین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا  ووٹر ٹرن آٹ تقریبا 47 فیصد ہے۔۔یہ اعداد و شمار فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (FAFEN) نے ووٹوں کے بارے میں اپنی ابتدائی مشاہداتی رپورٹ میں جاری کیے ہیں۔ تاہم سرکاری ووٹنگ فیصد جاری ہونا باقی ہے۔سیل فون اور موبائل انٹرنیٹ کی معطلی نے بھی انتخابات کو نقصان پہنچایا۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے حمایت یافتہ  قومی اسمبلی کی کل 266 نشستوں میں سے 100 پر کامیاب ہوئے ہیں، اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)کا نمبر ہے۔ تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی لیگ نواز کو 73 اور  پیپلز پارٹی کو 54 ووٹ ملے۔کسی جماعت کو سادہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے 336 رکنی ایوان زیریں میں 169 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔پاکستان الیکشن کے کم  و زیادہ ٹرن آؤٹ  کی تاریخ بالترتیب  35.97 %    55.02 % ہے۔1988 ۔۔42.75 فیصد ۔1990 ۔۔45.1 فیصد۔1993 ۔۔ 40.02 فیصد۔1997 ۔۔  35.97 فیصد۔2002 ۔۔ 41.7 فیصد

2008 ۔۔ 44.3 فیصد۔2013 ۔۔ 55.02 فیصد۔2018 ۔۔ 51.7 فیصد رہا