اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع فراہم کر کے اپنا وعدہ پورا کرے،سراج الحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع فراہم کر کے اپنا وعدہ پورا کرے۔

ان خیالات کا اظہارانھو نے راجہ اظہار الحق کی دعوت ولیمہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا  حکومت آزاد کشمیر بیس کیمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرے،وفاقی حکومت کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے کر کشمیر یوں کی وکالت کاعملی ثبوت دے۔ دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کرے، انہوں نے اس موقع پر کہاکہ  مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے حوصلے بلند کرنے کے لئے آزاد کشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں کومتحد ہو کر اپنے وکیل سے بات کرنی چاہیے۔ آزاد کشمیر کے سماجی رہنماء  راجہ آغا محمد خان کے بیٹے  اور نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ فاضل حسین تبسم کے بھتیجے  راجہ اظہار الحق کی دعوت ولیمہ میں  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، وفاقی سیکرٹری دفاعی پیداوارجنرل ہمایوں عزیز، سابق امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر، سابق  چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کیمٹی عبدالرشید ترابی،سا بق ممبر قانون سازاسمبلی  رفعت عزیز،کنو ئنیر تحریک حریت جموں و کشمیر غلام محمد صفی، جے یوآئی آزاد کشمیر کے نائب امیر  مولانا نذیر فاروقی، کرنل کنور محمد خان شیرباز، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرشیخ عقیل الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نور الباری،سابق وزیرقانون گلگت بلتستان  مشتاق احمد ایڈووکیٹ، صدر کسان بورڈ رخیبر پختونحواہ ضوان اللہ،حریت رہنما زاہد صفی، صدر بزنس فورم پاکستان و مرکزی صدر تنظیم تاجران محمد کاشف چوہدری، سابق سیکرٹری جنرل محمودالحسن چوہدری،مسلم لیگ ن کے رہنما  راجہ اشراف خان، حق ویلفیر ٹرسٹ کے چئیرمین  چوہدری رفیق، سابق امیر ضلع صالح طاہرانجینئر نصراللہ رندھاوا  امیر جماعت اسلامی اسلام آباد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آبادزبیر صفدر،ناظمہ حلقہ خواتین اسلام آباد نصرت ناہید، زبیدہ خاتون، ابرار احمد یاد سابق سیکرٹری جموں کشمیر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ج) کے صدر راجہ آزاد سنڈیکیٹ، مسلم کانفرنس کے راہنما راجہ عاشق، ممتاز عالم دین مولانا اسحاق،  ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب اطہر شیخ اور ڈاکٹر فقیرا نور  کے علاوہ سیاسی، سماجی،  سول سوسائٹی، وکلائ، اساتذہ، صحافی برادری، تاجر نمائدوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راجہ اظہار الحق کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔  اس موقع پر تمام مہمانوں نے راجہ آغا محمد خان اور ان کے بیٹے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔