اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا گلوبل فوکس برائے تیسری سہ ماہی سنہ 2021: غیر یقینی بحالی کا سفر
کر ا چی (ویب نیوز )
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سنہ 2021ء میں عالمی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہے گی جبکہ سنہ 2020ء میں یہ شرح-3.3 فیصد تھی۔ اس کی وجہ معیشت کا کھلنا اور ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی ہے۔
حالیہ گلوبل فوکس کے مطابق – جس میں تیسری سہ ماہی کے لیے بینک کی اقتصادی پیش گوئیاں بھی شامل ہیں – منظر نامے میں تنزلی کے دواہم خطرات کا تذکرہ کیا گیا ہے:(1) نئے ویری اینٹس کی وبا کے کیسوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی جو پابندیوں کے نفاذ میں دوبارہ توسیع کا باعث بن سکتی ہے؛ اور
(2) افراط زر میں مسلسل اضافہ جو صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور مانیٹری پالیسی میں فوری طور پر سختی کے لیے مجبور کر سکتا ہے۔
یہ دونوں خطرات ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں کیوں کہ کووِڈ کے دوبارہ پھیلنے اورعالمی سطح پر پیدوار میں رکاوٹ بننے کی صورت میں موجودہ سپلائی چین (اور متعلق اخراجات) پر پڑنے والا دباؤمزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔کووڈ19- کے پہلے کیس سے اب تک اٹھارہ ماہ کے دوران دنیا کے بعض حصوں میں وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے جبکہ دیگر حصے بحران کے وسط میں ہیں۔ اس سال میں،اب تک، عالمی سطح پر کیسز کی تعداد سنہ 2020ء کی کل تعداد سے زیادہ ہے جبکہ ذیلی صحرائی افریقہ(ایس ایس اے)، ایشیا،لاطینی امریکا اور مشرق وسطی ٰکو نئی لہر کا سامنا ہے اور ویکسی نیشن کی شر ح ابھی بھی کم ہے۔ اس کے برخلاف، بڑی ترقی یافتہ معیشتوں میں، ویکسی نیشن کے جدید پروگرام وبا پر قابو پا رہے ہیں اور پابندیاں نرم ہو رہی ہے۔
وبا پر قابو پا نے کے باعث عالمی مجموعی پیداوار(جی ڈی پی) اور تجارت کا حجم دونوں عالمی مالی بحران کے بعد تیزی سے بحال ہو رہے ہیں۔چین کا جی ڈی پی واپس آچکا ہے (اورایک ایسی سطح پر پہنچ چکا ہے جس کی رفتار،وبا کے عروج پر پہنچنے سے،دیکھی گئی تھی)؛ بینک کو اب بھی توقع ہے کہ اس سال بھی یہ شرح 8 فیصد رہے گی۔
کووِڈ کے کیسوں میں دوبارہ تیزی کے باعث،پورے ایشیا میں سرگرمی دوبارہ سست ہو گئی ہے۔ بھارت، سنگاپور، انڈونیشیا اور جاپان کے بارے میں توقع نہیں کہ اْن کا جی ڈی پی سنہ 2021ء کی تیسری سہ ماہی تک، وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آ سکے۔اپریل کے اوائل میں گزشتہ گلوبل فوکس سے اب تک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے، اِن معیشتوں کے بارے میں،اپنی 2021ء کے حوالے سے جی ڈی پی کی پیشگوئیوں میں کمی کی ہے لیکن اس میں سنگاپور کو استثنیٰ ٰحاصل ہے جہاں پابندیوں کے باوجود سرگرمی نے لچک ظاہر کی ہے۔
ترقی یافتہ معیشتوں میں، جو وبا سے بہت زیادہ متاثر ہو ئیں تھیں، بینک کو توقع ہے کہ امریکہ میں سنہ 2021ء کے آخر تک جی ڈی پی کا رْجحان لوٹ آئے گا جس کی وجہ بھاری مالی امداد ہے؛ اس نے سنہ 2021ء میں 6.5 فیصد کی شرح سے جی ڈی پی کی ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی ہے۔ یورو کا شعبہ،چونکہ وبا کے دوران، دوہری کساد بازاری کے باعث بہت زیادہ متاثر ہوا تھا، مکمل طور پر بحال نہ ہو سکے۔ بینک نے سنہ 2021ء کے لیے اپنی پیش گوئی 4.5 فیصد کی ہے بشرطیکہ ویکسی نیشن کی پیش رفت بہت اچھی ر ہے اور آبادی کا نصف سے زائد حصہ کم از کم ایک ڈوز لگوائے۔
عالمی برآمدات کا حجم اب 3.9 فیصد ہے جو وبا سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ تجارت میں عمدہ اضافے سے برآمدات پر انحصار کرنے والی معیشتوں (مثلاً تائیوان اور ویت نام) اور اشیا تیار کرنے والی معیشتوں (مثلاً چلی)کو خصوصی طور پر فائدہ پہنچا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو توقع ہے کہ یہ تحریک جاری رہے گی جسے صارفین کی محدود طلب سے بھی مدد ملے ہے کیوں کی بے روزگاری میں کمی ہوگی معاشی بحالی کے دوران بچتیں استعمال کی جائیں گی۔
ترقی یافتہ معیشتوں میں، وبا کے دوران بچتوں میں اضافے کے باعث اخراجات میں اضافے کے امکانات میں بھی اضافہ کیا ہے بشرطیکہ معیشتیں معمول پر آ جائیں اور پابندیاں مکمل طور پر اٹھا لی جائیں۔ تاہم، متعدد عوامل اشیاء اور خدمات پر زیادہ اخراجات پر بچتوں کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔ احتیاط کے طور پر کی جانے والی بچتیں اب بھی زیادہ رہیں، بالخصوص گھریلو سطح پر ٹیکسین میں اضافہ تاکہ سرکاری قرضوں میں کمی کی جا سکے۔ بینک کو،آئندہ چند برسوں کے دوران، ’معمول‘ کے مطابق بچت کی شرح پر اچانک واپسی کی بجائے بتدریج واپسی کی توقع ہے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ہیڈ آف ریسرچ، یورپ اینڈ امریکاز، سارہ ہیون نے کہا:”اس منظر نامے کے لیے وبا تنزلی کے خطرات پیدا کرتی رہے گی۔ ’ڈیلٹا پلس‘ ویری اینٹ کا زیادہ تیزی سے پھیلاؤ، جو ممکن طور پربہت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، یہ بات واضح کرتا ہے کہ نیا ویری اینٹ اس وقت تک نمایاں خطرات پیدا کرتا رہے گا جب ان کیسوں پر مناسب حد تک قابو نہیں پا لیا جاتا ہے۔ڈیلٹا ویری اینٹ کے خلاف تحفظ کے لیے 90 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن کی ضرورت ہو گی۔دوسری جانب یورپین یونین اور چین اس سطح تک ستمبر یا اکتوبر تک پہنچنے والے ہیں لیکن امریکہ میں ویکسی نیشن میں حالیہ سست روی سے معلوم ہوتا ہے کہ 90 فیصد کے سطح فروری 2022ء تک بھی نہیں پہنچ سکے گی۔“