پشاور (ویب ڈیسک)
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح5 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسوں کی سب سے زیادہ شرح کرک میں20 فیصد اورپشاور 13 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ نوشہرہ اور لوہر چترال میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 8,8فیصد جبکہ اپر چترال میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح11 فیصد رہی ۔ صوابی میں کرونا مثبت کیسوں کی شرح 7فیصد رہی ۔خیبرپختونخوا کے13 اضلاع میں مثبت کورونا کیسوں کی شرح صفر ہے۔