کوروناوائرس ‘ مزید62مریض انتقال کر گئے،5026نئے کیسز رپورٹ

ملک میں  انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد23422تک پہنچ گئی

کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح8.82فیصد تک پہنچ گئی ہے

اب تک63لاکھ12ہزار421افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے، این سی او سی

اسلام آباد (ویب  نیوز)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میںعالمی وباء کوروناوائرس کے مزید62مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد23422تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے5026نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد69756تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح8.82فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک2 کروڑ33لاکھ35ہزار634 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ96ہزار652افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک63لاکھ12ہزار421افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں2لاکھ8ہزار88افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی2 کروڑ96 لاکھ48ہزار55خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں9 لاکھ4ہزار740کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے  روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان   اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 10لاکھ 34ہزار837تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے9 لاکھ41 ہزار659مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3208تک پہنچ گئی ہے۔