ہمارا مطالبہ خودمختار صوبہ ہے، سیکریٹریٹ ہم بنالیں گے، یوسف رضا گیلانی

پیٹرول و دیگر اشیا مہنگی ہوچکیں، پوری اپوزیشن بھی مہنگائی کیخلاف ہے،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(ویب  نیوز) سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا  ہے کہ ہمارا مطالبہ خود مختار صوبہ ہے، سیکریٹریٹ ہم بنالیں گے۔یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم سے الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تکلیف اور دکھ میں عوام کے ساتھ ہیں، مہنگائی کیخلاف ہیں۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پیٹرول و دیگر اشیا مہنگی ہوچکیں، پوری اپوزیشن بھی مہنگائی کیخلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فری اینڈ فیئر اور شفاف احتساب کو لوگ مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔