اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب نے 3سالوں میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ 3سالوں میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کئے جبکہ 2000 سے 2016 تک 16سالوں میں نیب نے ٹوٹل266ارب روپے وصول کئے تھے۔نیب نے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں زبردست کام کیا اور نتیجہ قوم کے سامنے ہے۔ پی ٹی آئی دور میں متحرک اوربہادرقیادت کے دوران ریاستی اداروں کو واضح اورمضبوط حمایت،حوصلہ افزائی کی بدولت نیب نے نہ صرف اشرافیہ،بڑی مچھلیوں کو پہلی بار گرفتار کیا بلکہ3سال میں470کرپشن ریفرنس دائر کیے،ابھی بھی ان میں سے بہت سے ضمانتوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں ۔بلاشبہ نیب کو آزادی سے کام کرنے دینے پر کارکردگی سب کے سامنے ہے۔