سی پی این ای کا روزنامہ امت کے ایڈیٹر انچیف رفیق افغان کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے سینئر رکن، ممتاز صحافی اور روزنامہ امت گروپ کے ایڈیٹر انچیف رفیق افغان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے سینئر نائب صدر  علی کاظم وحید، قائم مقام سیکریٹری جنرل عامر محمود، نائب صدور سردار خان نیازی، اکرام سہگل، ارشاد احمد عارف، انور ساجدی، ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ خان، سابق سیکریٹری جنرل اعجازالحق، ڈاکٹر جبار خٹک، جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، طاہر فاروق، عارف بلوچ، تنویر شوکت، شکیل احمد ترابی، فنانس سیکریٹری سید حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحمان منگریو سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن

ممتاز صحافی اور روزنامہ امت گروپ کے ایڈیٹر انچیف جناب رفیق افغان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ رفیق افغان انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار میڈیا کی آزادی اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے نڈر اور بہادر شخص تھے۔ انہوں نے صحافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ رفیق افغان کی وفات سے صحافی برادری انتہائی غمگین ہے۔