شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید
سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوںکی فائرنگ کا بھرپور جواب،  37 سالہ شہیدنائیک غلام مصطفی مظفرآبادکا رہنے والاتھا

راولپنڈی ،میران شاہ(ویب  نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے گھڑیوم علاقے میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ،سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مصطفی شہید ہوگیا ،37 سالہ نائیک غلام مصطفی مظفرآبادکا رہنے والاتھا ، علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل صاف کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔