بیروت  (ویب ڈیسک)

لبنان  نے اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ کردیا ۔ ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان کے قائم مقام وزیراعظم حسان دیاب نے  ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر لبنان پر فضائی حملے روکنے کے لیے دبائو ڈالے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی مختاری کی بار بار خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ عالمی برادری صہیونی ریاست کو لبنان پرحملے روکنے کے لیے تل ابیب پر دبائو ڈالے۔حسان دیاب نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان پر حملے اقوام متحدہ کی جنگ بندی سے متعلق قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی اور لبنان کی سالمیت اور خود مختاری کو پامال کرنے کی کوشش ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں جب کہ دوسری طرف لبنان حزب اللہ نے اسرائیلی ریاست کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔