Qamar Bajwa

آرمی چیف کی این سی او سی کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 500 دن مسلسل محنت پرمبارکباد

این سی او سی کے بہترین ردعمل سے ہی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی ٹیم کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کا کورونا وبا کے خلاف پاکستان کے موثر ردعمل کے لیے ناگزیر ہے، این سی او سی کے بہترین ردعمل سے ہی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت کورونا وبا سے تحفظ کے لیے کاوشیں کیں، این سی او سی ٹیم کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔