سرگودھا  (ویب ڈیسک)

زرعی اجناس کیلئے ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ کردیا گیا۔ بلیک میں ڈی اے پی کی بوری 7 ہزار روپے تک مختلف علاقوں میں فروخت ہورہی ہے جس سے کاشتکار پریشان ہیں۔ کسانوں نے کہا کہ جب ہمیں اشیا مہنگی ملیں گی تو یقینی بات ہے کہ گندم سمیت تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سفری اخراجات بھی بڑھے ہیں جس سے مہنگائی آئے گی ۔