روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بھجوائی گئی رقوم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں
13 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 40 لاکھ ڈالرز کی رقوم منتقل کیں،اسٹیٹ بینک
کراچی(ویب نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، 13 اگست تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے اوورسیز پاکستانیوں نے 2 ارب 40 لاکھ ڈالر کی رقوم منتقل کیں جبکہ جولائی کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے ایک ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے تھے۔