ماہ جولائی میں کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 761.539 ملین روپے وصول کئے گئے ۔مکیش کمار چاؤلہ

جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 120 ملین روپے اور حید رآباد سے 5.363 ملین روپے وصول کئے گئے

ٹیکس نادہندہ گان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروائیں۔ صوبائی وزیر

کراچی( ویب  نیوز)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چائولہ نے  اتوار کوموٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں ماہ جولائی میں کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 761.539 ملین روپے وصول کئے گئے جبکہ اسی مد میں حیدرآباد سے 34.628 ملین روپے اور سکھر سے 10.030 ملین روپے وصول کئے گئے۔ مکیش کمار چائولہ نے مزید بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں شہید بینظیر آباد سے 5.147 ملین روپے وصول کئے گئے جبکہ اسی مد میں لاڑکانہ سے 7.714 ملین روپے اور میرپور خاص سے 4.990 ملین روپے وصول کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 120 ملین روپے اور حیدرآباد سے 5.363 ملین روپے وصول کئے گئے۔ جبکہ اسی مد میں سکھر سے 1.995 ملین روپے اور شہید بینظیر آباد سے 0.906 ملین روپے وصول کئے گئے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چا?لہ نے کہا کہ جائیداد ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 0.687 ملین روپے اور میرپور خاص سے 0.680 ملین روپے وصول کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اپنے ٹیکس اہداف با آسانی حاصل کرلی گے۔ انہوں نے گاڑیوں اور جائیدادوں کے ٹیکس نادہندہ گان سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروائیں۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے ٹیکس نادہندہ گان سے کہا کہ وہ اپنے ٹیکسز کی معلومات کے لئے www.excise.gos.pk کا وزٹ کریں اور آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی سہولت سے مستفید ہوں۔