بزنس کمیونٹی کی جانب سے ایف پی سی سی آئی صدر کے عہدے کی معیاد 2سال کرانے کی کوششوں کی مخالفت

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا کی سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات

کراچی( ویب  نیوز)ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت کی جانب سے عہدے کی معیاد 2سال کرانے کی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔اس ضمن میںراولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ناصر مرزا کی سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فیڈریشن کے صدر کے عہدے کی معیاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔   ناصر مرزا نے صدر کے عہدے کی معیاد دو سال کرنے کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ عہدے کی میعاد ایک سال ہی رکھی جائے۔ سیکرٹری کامرس صالح احمد فارقی نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کی معیاد کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں جائزہ لیا جارہا ہے۔ وہاں سے تجاویز موصول ہونے کے بعد تمام چیمبرز آف کامرس کے ساتھ معلومات اور تجاویز شیئر کی جائیں گی اور فیصلہ کرنے سے پہلے چیمبرز سے تجاویز لی جائیں گی۔ چیمبر صدر ناصر مرزا نے کہا کہ چیمبرز اور تاجر برادری کا یہ ہمیشہ موقف رہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ آگے بڑھا جائے،۔  فیڈریشن کے صدر کی معیاد دو سال کرنے کی تجویز  قابل قبول نہیں ہے۔