کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس 47200پوائنٹس سے گھٹ کر 47100پوائنٹس پر آگیا

کراچی(ویب  نیوز) پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47200پوائنٹس سے گھٹ کر 47100پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 21ارب روپے مزید ڈوب گئے ۔کاروباری مندی کے سبب 56.85فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو   کوکاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں100.92پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 47270.76پوائنٹس سے گھٹ کر 47169.84پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 74.32پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18929.57پوائنٹس سے کم ہو کر 18855.25پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 32305.24پوائنٹس سے کم ہو کر 32269.46پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں21ارب79کروڑ86لاکھ75ہزار302روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب73ارب74کروڑ95لاکھ68ہزار717روپے سے کم ہو کر82کھرب57ارب95کروڑ8لاکھ93ہزار 415روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے21کروڑ33لاکھ 62ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 11ارب روپے مالیت کے 23کروڑ1لاکھ 74ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر452کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 168کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،257میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑ45لاکھ ،غنی گلوبل 2کروڑ39لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ14لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 92لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 88لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک سروسز کے حصص کی قیمت میں65.87روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر953.00روپے ہو گئی اسی طرح47.97روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت687.59روپے پر جا پہنچی تاہم گیٹرون انڈسٹریز کا بھائو35.50روپے گھٹ گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت448.00روپے ہو گئی اسی طرح 19.67روپے کی کمی سے ایکرومہ پاک  کے حصص کی قیمت571.39روپے پر آ گئی ۔