غزہ (ویب ڈیسک)
اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عرب ممالک کی خود مختاری پامال کرنے سے روکا جائے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اخباری بیان میں کہا کہ صہیونی دشمن بار بار عرب ممالک کی خود مختاری اور سلامتی پرحملے کررہا ہے۔ اسے عرب ممالک پرحملوں اور جارحیت سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کا جارحانہ رویہ جس میں اس نے شام پر بمباری کی ہے، عرب ممالک پر اس کے جارحانہ اقدامات کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ صہیونی جارحانہ رویے کا حقیقی جواب ہونا چاہئے ،اس کا خاتمہ کرنا اور اس جارحیت کو جاری رکھنے سے روکا جانا چاہئے۔ترجمان نے عرب ممالک کی خود مختاری پر صہیونی ریاست کے حملوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔