شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

 علاقے میں تلاشی کا عمل جاری

راولپنڈی،میران شاہ( ویب  نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے

بلوچستان علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میںکیپٹن شہید،دو فوجی جوان زخمی

گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر

#/H

آئٹم نمبر…28

کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے گچک علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید  جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گچک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے، گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، واقعے میں 2 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں خضدار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

#/S