فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے،ٹویٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے، فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی،غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹریسٹ تینوں کا تحفظ نہیں ،بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ ااتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معا ہدے پر عملداری کیلئے میڈیا ٹریبونلز کو رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے لیکن غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔