حلف اٹھانے والوں میں خواجہ فاروق احمد، اظہر صادق ، نثار انصر ابدالی ودیگر شامل
مظفر آباد (ویب ڈیسک)
آزاد کشمیر کی 15رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سطان محمود چوہدری نے نو منتخب کابینہ ارکان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی ، ارکان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، سرکاری اعلیٰ عہدیداران نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ بطور وزیر حلف لینے والوں میں خواجہ فاروق احمد، اظہر صادق ، نثار انصر ابدالی، چوہدری ارشد حسین ، چوہدری علی شان سونی،ظفر اقبال ملک ،چوہدری محمد اخلاق، سردار میر اکبر خان، چوہدری محمد رشید،دیوان علی خان چغتائی، محمد اکمل سرگالہ، عبدالماجد خان، سردار محمد حسین خان ، سردار فہیم اختر ربانی اور محترمہ شاہدہ صغیر چغتائی شامل ہیں۔جبکہ مقبول احمد اور چوہدری محمداکبر ابراہیم کو وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کا مشیر مقرر کیا گیا ۔ دونوں مشیروں کا عہدہ اور مراعات وزیر کے برابر ہو گا۔