واشنگٹن (ویب ڈیسک)
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ دو ماہ میں اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینی بچے شہید کیے۔ ایک رپورٹ میں بتایاگیا کہ 7 مئی سے 31 جولائی 2021 کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 9 فلسطینی بچے شہید اور 556 زخمی ہوئے۔یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں9 بچے شہید ہوئے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے 170 فلسطینی بچے حراست میں لیے۔یونیسیف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ بجٹ کی قلت کے باعث وہ فلسطینی بچوں کی بہبود اور بحالی کے لیے پروگراموں کوآگے نہیں بڑھا سکتے۔ بیان میں کہاگیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جنگ کے دوران 116چھوٹے بچوں کے سکولوں کو نشانہ بنایا جبکہ 140 بڑے سکول تباہ کیے گئے۔ حملوں میں تباہ ہونے سکولوں میں اونروا کے 41 سکول بھی شامل ہیں۔