نوشہروفیروز:ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ،ایک شدید زخمی
پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود میں پشاور سے کراچی جانے والی بابا رحمن ایکسپریس سے گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا
30سالہ ثنااللہ ولد مہردل خان نوشہرہ پشاور کا رہائشی تھا اور فیملی کے ہمراہ کراچی جارہا تھا۔ تیز گام سے گر کر60سالہ خالد زخمی ہوا
بیگماجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 65 سالہ نوکر ولد صبومل اوڈ موقع پر ہی چل بسا

نوشہروفیروز(صباح نیوز)ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ،ایک شدید زخمیہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود 396/10 محرابپور کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی بابا رحمن ایکسپریس سے گر کر ایک نوجوان جاںبحق ہوگیا پڈعیدن ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی پولیس کے مطابق متوفی نوجوان 30سالہ ثنااللہ ولد مہردل خان نوشہرہ پشاور کا رہائشی تھا اور فیملی کے ہمراہ کراچی جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا، دوسرے واقع میں پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود 498/5 بیگماجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کراچی جانے والی یوسف والا ایکسپریس کی زد میں آکر 65 سالہ شخص نوکر ولد صبومل اوڈ موقع پر ہی چل بسا۔پڈعیدن ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی، جبکہ تیسرے واقع میں پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن کر قریب لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق زخمی شخص خانیوال کا ررہائشی 60سالہ خالد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، رابطہ کرنے پر ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے بتایا کہ مسافروں کو بارہا منا کیا جاتا ہے کہ ٹرین کے دروازے پر کھڑے ہو کر سفر نہ کریں نہ ماننے والے مسافر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں