ٹوکیو (ویب ڈیسک)

ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔انہوں نے پانچویں باری میں 55.26 میٹر تھرو کی۔ڈسکس تھرو مقابلے میں یوکرین کے ایتھلیٹ 52.43 میٹر تھرو کرکے دوسرے اور برازیل کے ایتھلیٹ 51.86 میٹر تھرو کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل حیدر علی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2019 میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔اسکے علاوہ وہ لانگ جمپ میں بھی دو پیرالمپک میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔