آصف علی اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی، سرفراز احمد اور عماد وسیم باہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

آئی سی سی مینز ٹی  20 ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، آصف علی اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم باہر ہوگئے ۔قومی ٹیم کے 15 رکنی  سکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپر، 4 آل رائونڈر اور 4 فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔پاکستان کے اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ آصف علی، اعظم خان، حارث رئوف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا۔