فیکٹ چیک: امریکی طیارے کی تصویر دکھا کر پنج شیر میں پاکستانی طیارہ گرانے کا جھوٹا دعوی
پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

کابل،اسلام آباد(ویب  نیوز)افغانستان کے طالبان مخالف رہنما احمد مسعود اور دیگر نے ایک جنگی لڑاکا طیارے کی تصاویر سوش میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے مزاحمتی جنگجوں نے افغانستان کی وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ہے۔تاہم اس دعوے کے برعکس جب آزاد صحافیوں کے گروپس نے اس تصویر کا بغور جائزہ لے کر حقائق پر روشنی ڈالی تو یہ معلوم ہوا کہ یہ تصویر 2018 میں گرے امریکی طیارے کی ہے۔مشہور مزاحمتی افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے زمین بوس طیارے کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہمارے شیروں نے پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔بعدازاں اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس ٹوئٹ اور اس کے اسکرین شاٹ کو طالبان مخالف دیگر گروپس نے بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا البتہ اس تصویر کو جب گوگل پر سرچ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ تصویر تقریبا تین سال پرانی ہے۔اپریل 2018 میں ملٹری ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کی جانب سے یہ تصویر لگائی گئی تھی جس میں ساتھ یہ تحریر کیا گیا تھا کہ ایریزونا-کیلیفورنیا کی سرحد پر روزمرہ کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی ایف-16 لڑاکا فیلکن طیارہ گر گیا۔

اسی تصویر کو ایران کی فار نیوز ایجنسی نے کریش لینڈنگ کے حوالے سے شائع آرٹیکل میں بھی استعمال کیا ہے۔یہ تصویر اور وادی پنج شیر میں پاک فوج کی مداخلت کے حوالے سے دیگر جعلی اور بے بنیاد خبریں ایک ایسے موقع پر سامنے آئیں جب طالبان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے طالبان مخالف عناصر کے آخری گڑھ وادی پنج شیر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔طالبان مخالف ان عناصر اور جنگجوں قیادت سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے ساتھ ساتھ 80 اور 90 کی دہائی میں اس وادی میں مزاحمت کے لیے مشہور احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کررہے ہیں۔طالبان کی پنج شیر کی جانب پیش قدمی کے ساتھ بھارتی خبر رساں اداروں اور میڈیا آوٹ لیٹس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان مخالف پراپیگنڈا شروع کردیا اور اس طرح کی غیرمصدقہ خبریں چلانے لگے کہ پنج شیر پر پاکستانی جنگی طیارے پرواز کررہے ہیں اور طالبان کی مدد کرتے ہوئے مزاحمتی فورسز پر بمباری کررہے ہیں۔بھارت کے ریپبلک ٹی وی اور ہندی نیوز چینل ‘زی ہندوستان’ نے ایک فوٹیج شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ

پاکستانی ڈرون وادی پنج شیر میں طالبان مخالف جنگجوں پر بمباری کررہے ہیں۔تاہم بھارت کے اس دعوے کی قلعی اس وقت کھل گئی جب ویب سائٹ ‘بوم’ نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو افغانستان میں تنازع کی نہیں بلکہ ایک ویڈیو گیم ‘آرما-3’ سے لی گئی ہے۔اس کے علاوہ بھارتی چینل ‘ٹائمز نا’ نے بھی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طیارے پنج شیر کی فضاں میں پرواز کررہے ہیں اور اسے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کا ثبوت بھی قرار دیا۔البتہ ایک آزاد ویب سائٹ یو کے ڈیفنس جرنل کے مطابق بھارتی میڈیا جس ویڈیو کا حوالہ دے رہا ہے دراصل وہ برطانیہ کے علاقے ویلز میں امریکی ایف-15 جنگی طیارے کی دوران پرواز بنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ طالبان ی پیش قدمی سے قبل ہی ماہرین کا ماننا تھا کہ وادی پنج شیر میں جغرافیائی لحاظ سے فائدے کے باوجود طالبان مخالف اتحاد زیادہ دیر مزاحمت نہیں کر سکے گا