شمالی وزیر ستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2جوان شہید، 1دہشتگر ہلاک

شمالی وزیر ستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2جوان شہید،1دہشتگر ہلاک
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی
شہید سپاہی مصور خان کا تعلق مظفرآباد اور سپاہی ضیا اکرم کا تعلق باجوڑ سے ہے

میرانشاہ،راولپنڈی  (ویب ڈیسک)

شمالی وزیرستان کے علاقہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں دوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ دھماکے سے 2 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میںسپاہی 25 سالہ ضیا اکرم اور 20 سالہ سپاہی مصور خان شامل ہیں۔ مصور خان کا تعلق مظفر آباد اور ضیا اکرم کا باجوڑ سے سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن کیا اسی دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ۔