تاریخی کامیابی  کیلئے  بڑے پیمانے پر جانی و مالی قربانی دی،قائم مقام افغان وزیراعظم

کابل (ویب ڈیسک)

امارت اسلامی افغانستان کے قائمقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے امریکہ اور سابق افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کے لئے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ملازمین واپس آکر ملکی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔ خطے کے ممالک اور عالمی برادری سے مثبت اور مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار ملا محمد حسن اخوند نے الجزیرہ ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک چھوڑ کر جانے والے ملازمین واپس لوٹیں، انکی حفاظت کی ضمانت دیتا ہوں۔ سفارتخانوں، سفارتکاروں اور امدادی کارکنوں کی حفاظت کی بھی ذمہ داری لیتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ تاریخی کامیابی کے لئے ہم نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی قربانی دی ہے۔