افغانستان کی تعمیر نو، معاشی ترقی اور بحالی کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں،چینی میڈیا کو انٹرویو
کابل (ویب ڈیسک)
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی چین سے اچھے تعلقات رکھنے کی ہے۔چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ مستقبل میں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان چین اور دیگر پڑوسی ممالک کے درمیان رابطے کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین چین سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو، معاشی ترقی اور بحالی کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے۔