ملزمان کا تعلق کالعدم داعش سے ہے،ترجمان سی ٹی ڈی
لاہور (ویب ڈیسک)
کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو آئیڈیل پارک ٹائون شپ سے گرفتار کیاگیا ، گرفتار افراد میں جنید ضیا ، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں ۔ ان کا تعلق کالعدم داعش سے ہے ۔سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا کہ ملزمان سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں ۔