نیویارک،نئی دہلی، انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4621294ہو گئیں، کیسز22کروڑ40لاکھ53ہزار437سے تجاوز کر گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 78 ہزار 899 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویش ناک  جبکہ 20 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 244 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میںپہلے نمبر پرجہاںہلاکتیں674547ہوگئیں،کیسز4کروڑ15لاکھ61ہزار156سے بڑھ گئے ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر  جہاں ہلاکتیں442046ہو گئیں ،کیسز 3 کروڑ 31 لاکھ 63 ہزار 4 سے زائد ہو گئے ۔  براز یل میں جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 85 ہزار 205 ہلاکتیں ہو چکیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 9 لاکھ 58 ہزار 899 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 841 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 71 لاکھ 32 ہزار 72 ہو چکیں۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 90 ہزار 376 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ 84 ہزار 284 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 362 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 68 لاکھ 77 ہزار 825 رپورٹ ہوئے ۔ترکی میں کورونا سے اموات 59 ہزار 170 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 65 لاکھ 90 ہزار 414 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا سے اموات 1 لاکھ 12 ہزار 935 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 37 ہزار 799 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 99 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 52 لاکھ 18 ہزار 993 ہو گئے۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 480 زندگیاں نگِل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 25 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ۔سعودی عرب  میں کل اموات 8 ہزار 604 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 727 تک جا پہنچی۔