کراچی (ویب ڈیسک)

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ کپاس کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان ہے، روئی کی قیمتیں ایک ہفتے میں 1000 روپے کم ہوئی ہیں۔احسان الحق نے بتایا کہ روئی کی فی من قیمت 13 ہزار 500 روپے ہے، پھٹی کی قیمت بھی 800 روپے کم ہوکر 5 ہزار 500 روپے فی من ہے، جبکہ روئی کی عالمی سطح پر قیمت کم ہوئی ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے کہا کہ درآمدی روئی پاکستان آنے سے مقامی سپلائی بہتر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں شپمنٹ مسائل کے سبب روئی کی درآمد تعطل کا شکار تھی۔