فیصل آباد (ویب ڈیسک)

فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ انتخابات میںنگہت شاہد بلامقابلہ صدر ، صوبیہ عقیل سینئر نائب صدر اور فرحت نثار نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ممبران سیمعہ طاہر، سائرہ اور صائمہ عرفان نے بتایا کہ تینوں عہدوں کیلئے صرف ایک ایک ہی کاغذات نامزدگی وصول ہوا جن کی جانچ پڑتال کے بعد ان کاغذات کو درست قرار دیا گیا۔جس کی وجہ سے وہ غیر سرکاری طور پر بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری طور پر آئندہ سال کیلئے منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان 28ستمبر2021ء کو فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا۔