دہلی  (ویب ڈیسک)

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں زخمی دم توڑ گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق خراب موسم اور شدید دھند ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ بنی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ماہ اگست میں بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔