حکومت کے وزرا انڈر نائن ٹین نہیں ، انڈر 11 ہیں ،وزیراعظم مملکت پاکستان کے نہیں ، کامیڈی تھیٹر کے ہیں

چوتھے سال میں بھی ان کی دلیل صرف یہ ہے ملک میں مہنگائی سمیت سب کچھ مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہے

 وزیراعظم پر بھی نیب کے کیسز ہیں وہ بھی یہ حق نہیں رکھتے کہ وہ نیب چیرمین تقرری کے عمل کا حصہ بن سکیں

نالائقوں کو نہیں پتہ لیڈر آف اپوزیشن ایک شخص کا نام نہیں پورے ادارے کی نمائندگی کرتا ہے

ٔ جنرل اسمبلی کا میدان خالی چھوڑ دیا گیا، وزیراعظم کے پاس عالمی رہنمائو ں سے ملاقات کا وقت نہیں

حکومت کے نزدیک اہم کیا یہ ہے اپوزیشن کے خلاف کتنے جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں

وزیراعظم صبح شام نیب ۔ایف آئی اے سے اپوزیشن کے خلاف مقدمے قائم کرنے کی رپورٹ لیتے ہیں،احسن اقبال کی پریس کانفرنس

نارووال ( ویب  نیوز)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے وزرا انڈر نائن ٹین نہیں بلکہ انڈر 11ہیں ترجمان جس طرح کے بیان دیتے ہیں پاکستان پر کامیڈی تھیٹر کی حکومت ہے پاکستان کے  وزیراعظم مملکت پاکستان کے نہیں بلکہ کامیڈی تھیٹر کے وزیراعظم ہیں ۔نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم روز کوئی نیا لطیفہ چھورتے ہیں ان کے وزرا اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لئے  ٹی وی پر آ کر نیا لطیفہ چھوڑتے ہیں چوتھے سال میں بھی ان کی دلیل صرف یہ ہے ملک میں مہنگائی سمیت سب کچھ مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہے لوگ الیکشن میں ان کا ایسا احتساب کرے گے لوگ ق لیگ کا انجام بھول جائے گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی جہنم میں جھونکا ہے عوام ان کے خلاف دعائیں کر رہے ہیں حکومت کے وزیر نے کہا کہ نیب چیرمین تقرری کے لئے  ہم لیڈر آف  اپوزیشن سے رابطہ نہیں کرے گے وزیراعظم پر بھی نیب کے کیسز ہیں وزیراعظم بھی یہ حق نہیں رکھتے کہ وہ نیب چیرمین تقرری عمل کا حصہ بن سکیں نالائقوں کو نہیں پتہ لیڈر آف اپوزیشن ایک شخص کا نام نہیں پورے ادارے کی نمائندگی کرتا ہے اگر حکومت اپوزیشن سے چیرمین نیب مشاورت کا قانون بدلتی ہے تو وہ سیا سی ایجنڈا پورا کرانا چاہتی ہے ۔ٔ جنرل اسمبلی میدان خالی چھوڑ دیا گیا وزیراعظم نے کیا جنرل اسمبلی کا سفر اس وجہ سے نہ کیا اس قابل ذکر عالمی رہنما ملاقات کا وقت نہیں سفارتی شرم ساری سے بچنے کے لئے وزیر اعظم نے پاکستان میں رہ کر ورچول خطاب کیا حکومت کے نزدیک اہم کیا یہ ہے اپوزیشن کے خلاف کتنے جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں وزیراعظم صبح شام نیب ۔ایف آئی اے سے اپوزیشن کے خلاف مقدمے قائم کرنے کی رپورٹ لیتے ہیں وزیراعظم نے کبھی محکوں سے مہنگائی ، بیروزگاری  کی رپورٹ نہیں لی گیس کے نرخوں میں 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے بلوں میں اضافہ کے بعد عوام کا بلوں سے تیل نکال آئے گا یہ کہتے ہیں مسلم لیگ ن ڈالر کو مصنوعی قابو میں رکھا اب اطلاعات آ رہی ہیں 5 ارب ڈالر سے زیادہ مارکیٹ میں روپے کو قابو رکھنے کے لئے جھونکا ہے لیکن روپیہ اس کے باوجود 171 روپے ڈالر کے مقابلہ میں ہو چکا ہے حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں 6 ماہ کے اندر بدترین مہنگائی کی نئی لہر عوام پر ٹوٹنے والی ہے ہر روز ٹیکسوں میں اضافہ کیا عوام سے روز مرہ کی اشیا ان کی پہنچ سے باہر کر دی ہیں عمران نیازی کہتے ہیں 3 سال سیکھنے میں ضائع کر دئے ہیں وہ کہتے جو سیکھا ہے کافی نہیں اگلے 2 سال بھی بھاری ہونگے اناڑی ملک کا ستیاناس تو کر سکتا ہے منزل پر نہی پہنچا سکتا